24 ستمبر 2015 - 13:43
امریکہ میں جمہوریت دم توڑ چکی ہے: سابق امریکی صدر

نوبل انعام یافتہ سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ امریکہ میں جمہوریت دم توڑ چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اپنے ایک ٹی وی انٹرویوں میں سابق صدر جمی کارٹر کا کہنا تھا کہ امریکہ میں جمہوریت کے خاتمے کی اس بڑی نشانی کیا ہوگی کہ آج صدارتی الیکشن لڑنے والے ہر امیدوار کے پاس کم سے کم دو سو ملین ڈالر کی رقم ہونا ضروری ہے۔

جمی کارٹر نے کہا کہ " اگر آپ ڈیموکریٹ یا ریپلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار بننا چاہیتے ہیں تو آپ کے پاس دوسو ، تین سو ملین ڈالر حتی اس سے بھی زیادہ، ہوں تب آپ ایسا کرسکتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جمہوریت ایک ایسی سمت میں چلی گئ جہاں بااثر اور طاقتور افراد کا مختصر ٹولہ حکومت کر رہا ہے۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ" امریکہ ایک جمہوری ملک سے ایسے ملک میں تبدیل ہوگیا ہے جہاں اقتدار دولت مندوں کے ہاتھ میں ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ امریکہ کے سیاسی نظام اور اخلاقی قدروں کے لئے اس سے بڑا نقصان کوئی نہیں ہوسکتا۔"

قابل ذکر ہے کہ جمی کارٹر سن انیس سو چھییتر کے صدارتی انتخابات میں امریکہ کے انتیسویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲