اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق عید سعید قربان کے موقع پر یمنی عوام کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے اور زیادہ وحشیانہ حملوں کا سامنا ہے جہاں عید کے موقع پر یمن کے عوام کو اپنے بیٹوں کی شہادتوں کا مشاہدہ کرنا پڑ رہا ہے- یمن کے نہتے اور مظلوم عوام پر یہ وحشیانہ حملے ایسی حالت میں شدّت کے ساتھ کئے جا رہے ہیں کہ دنیا کے مختلف ملکوں خاص طور سے خلیج فارس کے عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب میں عید قربان کا جشن منایا جا رہا ہے- یوم عرفہ کے موقع پر بھی یمن پر سعودی جارحیت میں درجنوں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں- آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب میں ایک کیمپ پر بھی حملہ کرکے دسیوں افراد کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا- جبکہ صوبے صعدہ میں بھی سعودی جارحیت میں کئی افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲