اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم نے اقوام متحدہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام کے دو شیعہ نشین شہروں کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدام کریں جو اس وقت تکفیری دھشتگردوں کے ذریعے حملوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
موصوف کے دفتر سے اقوام متحدہ کے نمائندے کو فون کر کے شام کے دو شیعہ نشین شہر الفوعہ اور کفریا کے بارے میں متوجہ کیا گیا ہے کہ جو عرصہ دراز سے تکفیریوں کے محاصرے میں ہیں۔
آیت اللہ حکیم کے دفتر نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان دو شہروں کے خطرنات حالات کی رپورٹ بان کی مون کو دی جائے کہ وہ اہل بیت(ع) کے پیروکاروں کو نسل کشی سے بچانے میں کوئی ٹھوس اقدام کریں۔
ابنا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ادلب میں واقع فوعہ اور کفریا دو شیعہ نشین شہر جن میں ۴۰ ہزار کی آبادی پائی جاتی ہے گزشتہ چھے مہینوں سے اب تک تکفیریوں کے محاصرے میں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲