10 ستمبر 2015 - 12:09
داعش نے جاسوسی کے الزام میں اپنے ۳۳ عناصر کو ہلاک کر دیا

داعش دہشت گرد گروہ نے عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں اپنے تینتیس افراد کو قتل کر دیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر ابوحسن اللامی نے کہا ہے کہ داعش نے ان افراد کو بدھ کو مغربی بغداد سے تقریبا پینتیس کیلومیٹر دور الکرمہ شہر کے مضافاتی علاقے الصبیحات میں قتل کیا ہے-

ابوحسن اللامی نے یہ بھی بتایا کہ الحشد الشعبی کی کارروائیوں میں داعش کے تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نو زخمی ہیں- الکرمہ ان علاقوں میں سے ہے جس پر داعش کا قبضہ ہے اور اس علاقے کی سوق الجیشی پوزیشن کے باعث یہاں سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کا کام بہت مشکل ہے-
شہر الکرمہ اس وقت داعش کے لئے فلوجہ کا دفاعی قلعہ شمار ہوتا ہے ۔ عراقی فوج اور الحشد الشعبی نے اس شہر کو اپنے محاصرے میں لے کر فلوجہ کے مواصلاتی راستوں کو کاٹ دیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲