8 ستمبر 2015 - 13:05
سعودی عرب نے یمن میں کرائے کے فوجی بھیجنا شروع کر دئے

سعودی عرب کے ایک فوجی قیدی نے فاش کیا ہے کہ آل سعود، غیر ملکی دہشت گردوں کو کرائے پر لیتی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے ایک فوجی نے جسے یمن کی رضاکار فورس کے جوانوں نے گرفتار کیا ہے، پیر کو فارس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے یمن بھیجے جانے والے کرائے کے جنگجؤوں کی بھرتی کی تفصیلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنے جن آلہ کاروں کو جنوبی یمن بھیجتا ہے انھیں ہر ماہ تنخواہ دیتا ہے-

 اس سعودی قیدی نے آل سعود کے خوف سے اپنا نام ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر بتایا کہ یمن پہنچنے والے اکثر کرائے کےجنگجو، صومالیہ اور سوڈان کے وہ نوجوان ہیں جو سعودی عرب میں کام کرتے تھے- سعودی عرب کے فوجی قیدی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی شہزادے بعض ممالک کی ہم آہنگی سے، یمنی فوج سے لڑنے کے لئے مختلف ممالک کے شہریوں کو بھرتی کرتے ہیں اور اس عمل کی خود نگرانی کرتے ہیں-

 اس سلسلے میں یمن کی عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ انھوں نے شمالی صوبہ مارب میں متحدہ عرب امارات کے فوجیوں سے جنگ کے دوران آل سعود کے کرائے کے جنگجؤوں اور غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے-

 انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عرب ممالک نے یمن میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کرائے کے جنگجؤوں کو بھرتی کرنا شروع کر دیا ہے، کہا کہ مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے یہ غیر ملکی، یمن میں متحدہ عرب کی فوج کے لئے کام کر رہے تھے اور یمن کی رضا کار فورس نے انھیں گرفتار کر لیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲