اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علامہ مفتی جعفری حسین رحمۃ اللہ کی 35 ویں برسی منائی جارہی ہے،ملک بھر مین مجلس وحدت مسلمین ،شیعہ علما کونسل ،آئی اسی او پاکستان کے زیر اہتما م پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں مین مجالس سیمنارز اور دعائیہ پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں جبکہ علامہ مفتی جعفر حسین جنکی ولادت 1332 ھجری 1914ء گوجرانوالہ، پنجاب، انڈیا میں جبکہ 29 اگست 1980ء گوجرانوالہ، پنجاب، پاکستان میں آپ کا انتقال ہوا، علامہ مفتی جعفر حسین نے اپنی پوری زند گی ملت جعفریہ کے لئے صرف کی جبکہ عمر کے آخری میں پاکستان کے بدنام زمانہ ڈکٹیٹر ضیاء الحق کے خلاف عظم الشان تحریک چلائی اور ملت جعفریہ کو نافذ کئے گئے نام نہاد زکوۃ و عشر آرڈینس سے آزاد کروایا، اس عظیم تحریک نے تنظیم طور پر ملت جعفریہ کے حقوق کے لئے منعظم کیا اور اس وقت کے علماء اور دیگر قومی شخصیات نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی بنیاد رکھی اور مفتی جعفریہ حسین کا قائد ملت جعفریہ منتخب کیا۔
.......
/169