27 اگست 2015 - 13:22
ظلم کا نتیجہ؛ شام میں داعش اور دیگر وہابی دہشت گردوں میں خونریز لڑائی

شامی ذرائع کے مطابق شام کے شہر حلب میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور دیگر وہابی دہشت گرد گروہوں کے درمیان خون ریز لڑائی چھڑ گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر حلب میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور دیگر وہابی دہشت گرد گروہوں کے درمیان خون ریز لڑائی چھڑ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مارع شہر اور اس کے شمال میں الصوامع علاقہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور دیگر وہابی دہشت گرد گروہوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔

ادھر شامی فوج نے حلب کے اطراف میں حیان عدان علاقہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

.......

/169