27 اگست 2015 - 10:41
ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہمیشہ سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ ہمسایہ اور مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ ہمسایہ اور مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے.

مرضيہ افخم نے كہا كہ خطے ميں امن و استحكام كي بحالي ايران كے لئے انتہائي اہم ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ بات چيت كے ذريعے خطي مسائل كو حل كيا جا سكتا ہے جس سے ترقي كي راہ ہموار ہو جائے گي.
ترجمان دفتر خارجہ نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اپني اصولي پاليسي كے مطابق ہمسايہ ممالك كے ساتھ تعلقات ميں توسيع چاہتا ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران مشرق وسطي كے حساس ممالك كے ساتھ تعميري تعاون اور نئے دور كي ترقي ميں توسيع كا خواہاں ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲