اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسن قشقاوی نے منگل کے دن تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران ایران اور امریکا کے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق افواہوں کی تردید کی۔ حسن قشقاوی نے واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار جیسون رضائیان کے ساتھ امریکی جیلوں میں قید ایرانیوں کے تبادلے کے بارے میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا میں پابندیوں کے تعلق سے قید انیس ایرانیوں کی آزادی کا راستہ جلد از جلد ہموار ہو گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسن قشقاوی کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا کی جیلوں میں تقریبا ساٹھ ایرانی دوسرے جرائم کی بنا پر قید ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲