23 اگست 2015 - 12:39
تہران میں برطانوی سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا

تہران میں برطانوی وزير خارجہ ہامونڈ کی موجودگی میں 4 سال سے بند برطانوی سفارتخانہ کھول دیا گیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں برطانوی وزير خارجہ ہامونڈ کی موجودگی میں 4 سال سے بند برطانوی سفارتخانہ کھول دیا گیا ہے۔ ۔برطانوی وزیر خارجہ ہامونڈ نے آج ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اور اس کے بعد دونوں وزراء خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ آج صبح ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچے، جہاں انھوں نے سب سے پہلے برطانوی سفارتخانہ کو تہران میں دوبارہ کھولنے کی تقریب میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲