22 اگست 2015 - 18:30
افغانستان کا شمالی ضلع کوہستانات طالبان سے آزاد

افغانستان کے شمالی ضلع کوہستانات کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے شمالی صوبے سرپل کے ضلع کوہستانات کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے اور اب اس ضلع پر حکومت کا پورا کنٹرول ہو گیا ہے- رپورٹ کے مطابق سرپل صوبے کے ایک اعلی عہدیدار عبدالجبار حق بین نے کہا کہ اس ضلع کو آزاد کرانے کی سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ کارروائی دو دن پہلے شروع ہوئی اور کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچ گئی- کوہستانات ضلع پر تقریبا" ایک ماہ قبل طالبان کا قبضہ ہوا تھا- حق بین نے کہا کہ اس ضلع کے چودہ دیہاتوں کو بھی آزاد کرا لیا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والی سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں کی لڑائی میں پانچ طالبان ہلاک اور نو زخمی ہو گئے- اس لڑائی میں تیرہ افغان فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں- طالبان نے ابھی تک اس خـبر کے بارے میں اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے- شمالی افغانستان میں حالیہ مہینوں میں طالبان کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے- بدخشاں، قندوز، فاریاب اور بادغیس صوبوں کے بعض علاقوں پر مخالفین نے قبضہ کر لیا تھا لیکن افغانستان کی سیکورٹی فورسز نے ان کو آزاد کرا لیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲