21 اگست 2015 - 07:28
عراق؛ سامرہ میں بم دھماکہ دسیوں سکیورٹی اہلکار زخمی

عراق کے شہر سامرہ میں ایک بم دھماکے میں دسیوں سیکورٹی اہلکار اور رضاکار فورس کے جوان زخمی ہو گئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین کے ایک سیکورٹی ذریعے نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ایک دہشت گرد مغربی سامرہ میں سیکورٹی اہلکاروں اور رضاکار فورسز کے قریب ایک آئل ٹینکر میں بم دھماکہ کرنا چاہتا تھا، کہ سیکورٹی اہلکاروں کی ہوشیاری اور ٹینکر کی جانب کی جانے والی فائرنگ سے وہ ٹینکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ستائیس سیکورٹی اہلکار اور رضاکار فورس کے جوان زخمی ہو گئے- رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا- درایں اثنا عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے سیکورٹی اہلکاروں اور نیم فوجیوں نے جمعرات کے روز صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشت گردوں کے خلاف حملے جاری رکھے اور تین دیہاتوں کو واپس لے لیا اور کم سے کم تیس داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں اور رضاکار فورسز نے پیشقدمی کرتے ہوئے شہر سامرہ کے مغرب میں ایک بڑے صحرائی علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا- قابل ذکر ہے کہ شمالی عراق کے بعض علاقوں پر داعش دہشت گردوں کے قبضے کے بعد سے عراق کی سیکورٹی کی صورت حال دس جون دو ہزار چودہ کے بعد بحرانی ہو گئی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲