20 اگست 2015 - 14:50
وزیر داخلہ: سرحدوں پر قیام امن حکومت ایران کی اہم ترین ترجیح

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ خاص سرحدی علاقوں میں پائدار امن قائم کرنا حکومت کی اہم ترین ترجیح ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے جمعرات کو شمال مغربی ایران میں صوبے مغربی آذربائیجان کے سرحدی علاقوں کے دورے کے موقع پر تاکید کے ساتھ کہا کہ حکومت، ایران کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کے انتظام اور مکمل کنٹرول کے لئے لازمی وسائل کو بروئے کار لانا چاہتی ہے- رحمانی فضلی نے مزید کہا کہ ملک کی سرحدوں پر سیکورٹی کے لئے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں صدر مملکت کی جانب سے قابل ذکر بجٹ منظور کیا گیا ہے- ایران کے وزیر داخلہ نے سرحدوں پر پائدار امن و سلامتی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورسز اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کوششوں کو بھی سراہا-

.......

/169