19 اگست 2015 - 10:53
پاکستان: فضائیہ کی بمباری میں اٹھارہ دہشت گرد ہلاک

پاکستانی فوج نے قبائلی علاقے شوال میں اٹھارہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے دن بھی افغانستان کی سرحد کے قریب پاکستانی قبائلی علاقے شوال پر فضائی حملے جاری رکھے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اٹھارہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے بھی تباہ ہوئے اور اسلحہ اور بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران بھی پاکستانی فوج نے قبائلی علاقے پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں نوے سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

.......

/169