اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ زندہ جلا کر شہید کئے جانے والے اٹھارہ ماہ کے شیر خوار فلسطینی بچے کی ماں بھی زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گئی-
ریہام دوابشہ نامی علی الدوابشہ کی ماں بھی، جو دس روز قبل صیہونیوں کے حملے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں، پیر کی رات زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گئی۔ صیہونی آباد کاروں کی جانب سے ان کا گھر نذر آتش کئے جانے کے نتیجے میں ان کا جسم نوے فیصد تک جھلس گیا تھا۔ یاد رہے کہ ان کا شیر خوار بیٹا علی الدوابشہ، صیہونیوں کے ہاتھوں زندہ جلا دیا گیا تھا۔ ان کے شوہر بھی گذشتہ ہفتے کے دن شدید زخموں کی وجہ سے شہید ہو گئے تھے جن کی عمر سینتیس برس بتائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ صیہونی عناصر نے غرب اردن کے دوما شہر میں اس گھرانے پر آتشیں ہتھیار سے حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں شیرخوار بچہ علی الدوابشہ اسی دن جل کر شہید ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ حادثے کا شکار علی الدوابشہ کا ایک بھائی ابھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲