10 اگست 2015 - 12:13
یمنی عوام کی طرف سے اسٹریٹیجک آپشنز کی حمایت

یمن کے لوگوں نے سعودی جارحین سے مقابلے کے لئے اسٹریٹیجک آپشنز کی حمایت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے جنوبی صوبے اب کے جبلہ قبیلے، مغربی صوبے الحدیدہ کے شمالی علاقے الضحی اور جنوبی صوبے بیضا کے العرش علاقے کے لوگوں، دارالحکومت صنعا کے جنوبی علاقے، صوبہ صنعا کے علاقے الحیمہ الداخلیہ اور شمالی صوبے الجوف کے علاقوں شعرا اور عمران کے قبائل نے سعودی جارحیت روکنے کے لئے اسٹریٹیجک آپشنز کی حمایت کا اعلان کیا ہے- اس سے پہلے بھی تعز، حجہ اور ذمار صوبوں میں اہم قبائلی شخصیات نے اجتماع کر کے اپنے ملک پر آل سعود کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کا جواب دینے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا تھا- ادھر یمن کی فوج اور عوامی فورس نے اتوار کے روز یمن کے جنوبی صوبے ابین کے مختلف علاقوں کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر مارٹر گولے داغے- فوج اور عوامی فورس کی ابین صوبے میں القاعدہ کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی- اس جھڑپ کے بعد اسٹریٹیجک علاقہ "النادرہ" فوج اور عوامی فورس کے مکمل کنٹرول میں آ گیا- دریں اثنا یمن کی فوج کے میزائل یونٹ اور عوامی فورس نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے جیزان میں الجہاد فوجی مرکز پر متعدد میزائل داغے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲