5 اگست 2015 - 18:09
ترکی کے بعض علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان

ترکی کی حکومت نے اپنے ملک کے بعض مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹوں کے مطابق ترکی کی حکومت نے مسلحانہ کارروائیوں کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر صوبہ حکاری، قارص اور شیرناک کے بعض علاقوں میں پندرہ روز تک ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں سیکورٹی مسائل کی وجہ سے عام شہریوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ان صوبوں سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔ اس سے قبل ترکی کی حکومت نے مسلح افراد کا مقابلہ کرنے کے لئے آغری اور تونجلی صوبوں سمیت اڑتیس علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل ترکی کے سوروچ شہر میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں بتیس افراد ہلاک اور سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد اس ملک کے مختلف علاقوں مین بدامنی بڑھتی چلی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲