اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے یمن کے بحرانے کے خاتمے کے لئے اس ملک کے تمام متحارب گروہوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اس بات کا دعوی بھی کیا کہ لندن یمن میں انسانی المیہ رونما ہونے کی روک تھام کی کوششوں کا ادراک رکھتا ہے۔ فلپ ہیمنڈ نے مزید کہا کہ یمن کے قومی مذاکرات میں عوامی تحریک انصاراللہ سمیت تمام گروہوں کی شرکت ضروری ہے اور ان سب گروہوں کو مل کر یمن میں انسانی المیے کی روک تھام کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ یمن کا سقوط جزیرہ نمائے عرب میں ایک طویل مدت تک عدم استحکام پر منتج ہو گا اور یہ چیز کسی کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک امریکا کی حمایت کے ساتھ گزشتہ چند مہینوں سے یمن کی بنیادی تنصیبات اور رہائشی مکانات پر اپنے شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان ممالک کا مقصد یمن کے مفرور سابق صدر عبدربہ منصور ہادی کو ایک بار پھر اقتدار میں واپس لانا ہے۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اب تک سعودی عرب، اس کے اتحادیوں اور امریکا کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲