اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رکن، خالد القدومی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تحریک حماس کے تمام سیاسی فیصلے، مسئلہ فلسطین کے مدنظر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک علاقے کے تمام ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس فلسطین کا مورچہ سنبھالے ہوئے ہے اور یہ جنگ غاصب صیہونی حکومت کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔ خالد القدومی نے حماس کے وفد کے مجوزہ دورہ ایران کے بارے میں کہا کہ یہ تحریک، تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے اور جب بھی حالات سازگار ہوں گے اور ایرانی عہدے دار تحریک حماس کے وفد کو دورہ کرنے کی دعوت دیں گے یہ دورہ ضرور انجام پائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲