اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدارتي ويب سائٹ كے مطابق، تہران كے ميلاد ٹاور ميں صحت سے متعلقہ غير سركاري تنظيموں كے سيمينار سے خطاب ميں جوہري سفارت كاروں كي كاركردگي كو سراہتے ہوئے صدر جمہوریہ نے كہا ہے كہ ايراني سفارت كاروں نے عالمي سطح پر جو كام انجام ديا ہے وہ اپنے اندر دنيا والوں كے لئے يہ پيغام ليے ہوئے تھا كہ پابنديوں، اور ڈراؤ دھمكاؤ كي سياست سے دستبردار ہو جاؤ، كيونكہ تشدد اور ڈراؤ دھمكاؤ كي سياست اب اپني افاديت كھو چكي ہے.
ايراني صدر نے كہا كہ ايراني قوم نے ايك مرتبہ پھر يہ ثابت كرديا كہ اگر ايران جيسي عظيم قوم كسي كام كا عزم و ارادہ كرلے تو دنيا كي كوئي بھي طاقت اس كے راستے ميں ركاؤٹ نہيں بن سكتي.
انہوں نے كہا كہ حالات كا رخ اب بدل گيا ہے اور آج كل كي سياست ميں ہار- جيت كي پاليسي بري طرح ناكام ہو چكي ہے لہذا اگر ڈراؤ دھمكاؤ كے بجائے جيت - جيت كي پاليسي كو بنياد قرار ديا جائے تو دنيا كے مشكل ترين اور پيچيدہ ترين مسائل بھي حل كيے جا سكتے ہيں.
صدر روحاني نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور گروپ 1+5 كے مذاكرات كے بعد ان كے درميان ہونے والے سمجھوتے كے ليے ايك ايك لفظ كے سياسي اور قانوني اثرات سے آگاہي ركھنے والے دانشوروں كي ضرورت تھي اور اللہ تعالي كا شكر ہے كہ اس قوم كے سپوتوں نے اس ميدان ميں بھي سنجيدگي كا مظاہرہ كرتے ہوئے استكباري طاقتوں كو شكست دي اور قوم كے ليے تاريخ ساز كاميابي رقم كي.
انہوں نے كہا كہ حاليہ مذاكرات ميں اسلامي جمہوريہ ايران نے دنيا والوں كو يہ پيغام ديا كہ وہ ديگر ملكوں كے ساتھ تعميري تعلقات استوار ركھنے كا خواہاں ہے اور ساتھ ہي ساتھ يہ پيغام بھي ديا كہ "ہرگز ايراني قوم كو ڈرانے دھمكانے كي كوشش نہ كرو ".
صدر مملكت نے جوہري مذاكرات كے سلسلے ميں رہبر انقلاب اسلامي كي ہدايات اور رہنمائيوں كي جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ سخت اور ناگوار حالات ميں رہبر انقلاب اسلامي كي رہنمائياں ہميشہ مفيد ثابت ہوئيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲