25 جولائی 2015 - 16:29
دشمن کی ہرطرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے ایٹمی تنصیبات پر کسی بھی طرح کے حملے کے بارے میں خبردار کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ ایٹمی سائٹوں پر ہر طرح کی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا- بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے جمعے کی رات ایران کے مقدس شہر قم میں کہا کہ فوج کا ایئر ڈیفنس سسٹم ملک کی فضائی حدود میں دشمن کی ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور آمادگی رکھتا ہے. انھوں نے کہا کہ فوج کا ایئر ڈیفنس سسٹم ، میزائلی حملوں کے مقابلے میں " فردو" ایٹمی تنصیبات کو سیکورٹی فراہم کرے گا- خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اگر دشمن "فردو" تنصیبات کو نشانہ بنانے کا ارادہ کرے گا تو فوج کا ایئرڈیفنس سسٹم شہر مقدس قم کی فضاؤں سے دور ہی دشمن کی فضا کو کم سے کم ممکنہ وقت میں جہنم میں تبدیل کر دے گا-

.......

/169