اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ولیدالمعلم نے کہا کہ شامی حکومت اورعوام نے شام میں سرگرم دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور امریکی سرپرستی میں داعش مخالف اتحاد در حقیقت شکست سے دوچار ہوگیا ہے ، شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش کے خلاف قائم اتحاد فرضی اتحاد ہے جو درحقیقت داعش کو مالی اور جنگی وسائل فراہم کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر دوسرے ممالک داعش کی مدد بند کردیں اورداعش کو شام میں داخل ہونے سے روک دیں تو شام میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
.......
/169