20 جولائی 2015 - 01:51
جان کیری نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیا

امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی معاہدے پر تنقید کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جان کیری نے ایک بیان میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی معاہدے کے خلاف نیتن یاہو کے بیان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ نیتن یاہو کا یہ کہنا کہ اس معاہدے سے بہتر راہ حل موجود ہے، ایک وھم ہے۔ جان کیری نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کے ساتھ اختلافات حل کرنے کا بہترین راستہ سفارتکاری ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ نے کٹھن اور تفصیلی مذاکرات کے بعد سرانجام چودہ جولائی کو ایٹمی مذاکرات مکمل کئے اور ایران کے بارہ سالہ مصنوعی ایٹمی بحران کو ختم کر دیا۔ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مذاکرات کے دوران بعض ملکوں، منجملہ فرانس پر دباؤ ڈال کر مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ نیتن یاہو نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی معاہدے پر کڑی تنقید کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲