18 جولائی 2015 - 06:25
صدر مملکت: اسلامی ممالک کے سربراہوں کو مبارک باد کے پیغامات

صدر مملکت نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو الگ الگ پیغام بھیج کر عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے عیدالفطر کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو الگ الگ پیغام بھیجے ہیں- صدر مملکت نے ان پیغامات میں اسلامی ممالک، حکومتوں اور مسلمان اقوام کو بارگاہ خداوندی میں سپاس و ستائش کی عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے عید سعید فطر کو پاک انسانی فطرت کی جانب بازگشت نیز ہر طرح کے تشدد اور انتہا پسندی سے دوری کا راستہ ہموار کرنے والی عید قرار دیا ہے۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تمام ممالک کے زیادہ سے زیادہ تعاون کی بدولت پوری دنیا خصوصا ملت اسلامیہ کے درمیان اعتدال، معنویت اور عقلیت پسندی کی بنیاد پر پائیدار امن قائم ہو گا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام کے آخری حصے میں اللہ تعالی سے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لئے عزت و سعادت کی دعا کی ہے۔

.......

/169