17 جولائی 2015 - 18:31
مصر می پھانسی کی سزائیں حکومت کی سرنگونی کا آغاز: محمد مرسی

مصر کے سابق صدر محمد مرسی نے کہا ہے کہ مصر میں پھانسی کی سزائیں اس ملک کی حکومت کی سرنگونی کا آغاز ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عرب ذرائع کے حوالے سے تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے اپنے ملک کے عوام کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ مصر کی انقلابی قوم کو کامیابی حاصل ہو گی اور پھانسی کی سزا کے احکامات اس حکومت کی موت کے مترادف ہیں- انہوں نے اس بیان میں کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ قوم کو غریب و نادار بنادے اور قومی اقدار نیز وطن عزیز کی عظمت کو پامال کر دے- محمد مرسی نے اس پیغام کے ایک اور حصے میں کہا ہے کہ مصری انقلاب کو عظیم چیلنجوں کا سامنا ہے اور آخرکار یہ انقلاب اپنی حقیقی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلے گا- محمد مرسی نے کہا کہ مصری عوام کو کوشش کرنی چاہئے کہ ان ظالم اور مفسد حکمرانوں سے ملک کو نجات دلائیں اور اپنے انقلاب کی کامیابی اور اپنے اقدار اور اہداف کو بلند کرنے کے مقصد سے اپنی پوری توانائی کو بروئے کار لائیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲