17 جولائی 2015 - 11:42
ایران کے وزیر خارجہ کا عید الفطر کی آمد پر پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عید الفطر کی آمد کے موقع پر اسلامی اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس پیغام میں اسلامی اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کو اطمینان دلایا ہے کہ جوہری میدان میں کامیابی، علاقائی اور دو طرفہ تعاون اور تعلقات میں فروغ کا باعث بنے گی۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس پیغام میں امت اسلامیہ کے لئے شدت پسندی کے شر سے دوری، سلامتی، آسائش، امن و امان اور دوستی میں اضافے کی آرزو اور امید کی ہے۔ انہوں عید الفطر کے موقع پر اپنے اس پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے مصنوعی بحران کے خاتمے سے، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون میں اضافے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲