اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے وزارت داخلہ نے اس ملک کے دار الحکومت ریاض میں ایک خودکش دھماکے کی خبر دی ہے۔
وزارت داخلہ کے اسپیکر نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے سکیورٹی فورسز نے ایک چیک پوسٹ پر ایک مشکوک گاڑی میں تلاشی کرنا چاہی کہ ڈرائیور نے اس سے پہلے ہی خود کو بم سے اڑا دیا۔
اس خودکش حملے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہوا جب کہ سکیورٹی فورس کے دو سپاہی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے سکیورٹی ادارے نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ اس قبل سعودی عرب میں ہونے والے خودکش حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر کے اس ملک کے مختلف علاقوں میں مزید حملے کروانے کی دھمکیاں دی تھیں۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲