16 جولائی 2015 - 21:48
دمشق میں دھشتگردی سے مقابلے کے موضوع پر کانفرنس ہو گی

شام کے دارالحکومت دمشق میں دہشت گردی سے مقابلے کے موضوع پر کانفرنس منعقد ہو گی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اخبار الوطن نے شام کی وزارت اطلاعات و نشریات کے ایک عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صدر بشار اسد اور اس وزارت خانے نے رواں مہینے کی چوبیس اور پچیس تاریخ کو دہشت گردی کےخلاف کانفرنس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس کانفرس میں دو سو پچاس شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور اب تک عرب اور دیگر ملکوں کی ایک سو شخصیات نے اس کانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بعض ملکون جیسے لبنان، عراق اور روس اور ایران کے سرکاری حکام دمشق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم حزب اللہ کی نمائندگی میں اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس رپورٹ کے مطابق یورپ کی بعض پارلیمانی شخصیات اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے بھی دمشق میں ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲