اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے ایک سابق جوہری مذاکرات کار سید حسین موسویان نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اور صیہونی حکومتوں کا اہم ترین مسئلہ، تہران واشنگٹن تعلقات میں بہتری سے متعلق ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پورے مشرق وسطی میں صیہونی حکومت، وہ حکومت ہے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی طاقتیں اس غاصب حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کا جائزہ لیں۔ سید حسین موسویان نے کہا کہ ایران نے ایٹمی مذاکرات میں بالکل وہی اصول پیش کئے جو مارچ دو ہزار پانچ میں پیش کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تین یورپی ممالک نے ایران کی تجاویز کو قبول بھی کر لیا تھا تاہم یہ ممالک امریکہ کو راضی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے تھے کیونکہ امریکہ، ایران میں یورینیم کی افزودگی کے سخت خلاف تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲