14 جولائی 2015 - 13:08
بشار الاسد نے دی مذاکرات کی کامیابی پر ایران کو مبارکباد

شام کے صدر نے ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کامیابی پر ایران کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صدر بشار الاسد نے اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ویانا میں ہونے والے ایٹمی مذاکرات کی کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو الگ الگ پیغامات ارسال کر کے مبارک باد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی مذاکرات آج بروز منگل کو آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲