اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، رمضان المبارک کے باقی دن وہیں گزاریں گے۔ سعودی دارالحکومت جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر کمشنر جدہ شہزادہ مشعال بن ماجد، پاکستان کے سفیر منظور الحق، نائب قونصل جنرل آصف میمن اور مسلم لیگ ن کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم اور ان کے اہلخانہ آج عمرے کی سعادت حاصل کریں گے اور نماز تراویح میں بھی شریک ہوں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں ہی گزاریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169