اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی سرحدوں پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر اس ملک کی فوج نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات عرسال کی پہاڑیوں اور شمال مشرقی لبنان کے جدیدہ الفاکھہ علاقے کو نشانہ بنایا- صیہونی حکومت کی فضائیہ کے طیاروں نے اسی طرح جمعے کو لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس ملک کے جنوبی علاقوں پر پرواز کی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲