9 جولائی 2015 - 10:16
ایران کے ایٹمی مذاکرات سمجھوتے کے بہت قریب

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سابق رکن حسین موسویان نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک سمجھوتے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سابق رکن حسین موسویان نے چین کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں بہت پیشرفت ہوئی ہے اور فریقین سمجھوتے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں- حسین موسویان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ پانچ مرتبہ ڈیڈ لائن مقرر کئے جانے کے باوجود اب تک ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان سمجھوتہ نہیں ہو سکا ہے تو حسین موسویان نے جواب دیا کہ فریقین ایک اچھے سمجھوتے کے خواہاں ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سابق رکن حسین موسویان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اچھا سمجھوتہ وہ ہے جو فریقین کے لئے باعث عزت ہو اور سمجھوتہ ایسا ہونا چاہۓ کہ جسے ایرانی اور امریکی مذاکرات کار اپنے اپنے ملک میں پیش کر سکیں- حسین موسویان نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ پہلے سے یہ طے تھا کہ این پی ٹی معاہدے کی بنیاد پر سمجھوتہ ہو گا، کہا کہ این پی ٹی معاہدے سے متعلق تمام امور پر اتفاق ہو چکا ہے اور ان کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سابق رکن حسین موسویان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے این پی ٹی معاہدے سے بڑھ کر نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس نے پانچ فیصد سے کم یورینیم افزودہ کرنے سے اتفاق کیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲