2 جولائی 2015 - 18:06
ایران خطے کی سلامتی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے

ايراني وزير انصاف نے مزيد كہا كہ ہم آہنگي، اتحاد اور عوامي حلقوں ميں يكجہتي سے ہي ملكي پيشرفت اور اسلامي نظام مستحكم رہ سكتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر انصاف حجت الاسلام 'مصطفی پور محمدی' نے کہا ہے کہ دشمنوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں سب سے محفوظ اور علاقائی سلامتی میں اہم کردار ادا کررہا ہے.

ان خيالات كا اظہار حجت الاسلام پور محمدي نے گزشتہ شام امام صادق (ع) يونيورسٹي كے انجينئرز كے ايك گروپ كے ساتھ ضيافت افطار كے دوران خطاب كرتے ہوئے كيا.
اسلامي انقلاب كي عظيم كاميابيوں كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كي يہ حيثيت اسلامي انقلاب كے سپريم ليڈر حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي كي دانشمندانہ ہدايات اور ان كي نگراني كے سبب ہے.
انہوں نے كہا كہ ايران ميں تمام سياسي حلقے اور پارٹياں ولايت فقيہ كے پرچم تلے اور سپريم ليڈر كي احكامات كے تحت ملكي بقا اور خوشحالي كے لئے كام كررہے ہيں.
ايراني وزير انصاف نے مزيد كہا كہ ہم آہنگي، اتحاد اور عوامي حلقوں ميں يكجہتي سے ہي ملكي پيشرفت اور اسلامي نظام مستحكم رہ سكتا ہے.
حجت الاسلام پورمحمدي نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران رہبر معظم انقلاب كي حمايت، حكمرانوں كي كوشش اور ايراني قوم كي ہمت كي وجہ سے اس وقت دنيا بالخصوص خطے ميں ايك مضبوط پوزيشن ركھتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲