اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن پریس کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی دستوں نے اس ملک کے جنوبی صوبوں میں، دہشت گرد گروہ القاعدہ کے ساتھ جنگ کرتے ہوئے اس گروہ کے پانچ خطرناک سرغنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- ان دہشت گردوں کو عدن اور لحج صوبوں میں ہلاک کیا گیا- در ایں اثنا یمنی فوج نے صوبہ لحج سے صوبہ عدن کے علاقے بئر احمد کی جانب داعش کی پیشقدمی کو روک دیا ہے- اسی طرح پیر کے روز یمن کی فوج اور عوامی فورس نے، گذشتہ دو ہفتوں میں تیسری بار عدن ایئر پورٹ پر قبضے کے لئے سعودی ایجنٹوں اور القاعدہ کے دہشت گردوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے- سعودی حکومت کے جارح طیاروں نے صوبہ عدن کے مختلف علاقوں پر دہشت گردوں کی مدد کے لئے بمباری کی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲