26 جون 2015 - 01:41
ہلاک ہونے والے نو سیاہ فاموں کی آخری رسومات میں شرکت پرپابندی

امریکا کے شہر چارلسٹن کی سٹی کونسل نے ہلاک ہونے والے نو سیاہ فام شہریوں کی آخری رسومات میں مظاہرین کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر چارلسٹن کی سٹی کونسل نے منگل کے دن ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں گزشتہ بدھ کی رات جنوبی کیرولینا میں ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات میں ان افراد کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے جنہوں نے حالیہ دنوں کے دوران رونما ہونے والے واقعات کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن جمعے کے دن چارلسٹن شہر جائیں گے اور اس شہر میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل اکیس سالہ ایک سفید فام نوجوان نے جنوبی کیرولینا میں واقع چارلسٹن شہر کے تاریخی چرچ میں فائرنگ کر کے نو سیاہ فام امریکی شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169