اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے فیصل آباد میں ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا ہے۔ مدینہ ٹاؤن سفینا پارک میں فہد اور فرحان نقلی پستول کے ساتھ فوٹو شوٹ کر رہے تھے۔ پولیس اہلکاروں نے ڈاکو قرار دیکر کر ان پر فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آکر دونوں دوست شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں فرحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ پیٹ میں گولی لگنے کے باعث فہد کی حالت تشویشناک ہے۔ فہد کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نقلی پستول کے ساتھ فوٹو شوٹ کر رہے تھے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کی کال پر پولیس پارٹی پہنچی، تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ایک زخمی اور دوسرا فرار ہو گیا۔ ایس پی مدینہ ٹاؤن کے مطابق فائرنگ کرنے والے ایس ایچ او کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169