اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ نے پاراچنار سٹی میں رمضان المبارک کے دوران ہر قسم کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان کی ہدایت پر پاراچنار سٹی میں رمضان المبارک کے دوران ہر قسم کی گاڑیوں وغیرہ کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سٹی محرر اشتیاق حسین اور صوبیدار میجر علی جنان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فیصلہ رمضان المبارک میں بازاروں میں عام راہگیروں کی سہولت اور سکیورٹی، انتظامی امور کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ سرکاری اہلکاروں، لیوی فورس کے سپاہیوں سے مکمل تعاون کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169