18 جون 2015 - 09:37
شیخ علی سلمان کے خلاف عدالتی فیصلے پر یورپی یونین کی تنقید

یورپی یونین نے جمعیت وفاق ملی بحرین کے سربراہ کے خلاف عدالتی فیصلے پر تنقید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبر رساں ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے بدھ کے دن ایک بیان جاری کیا جس میں بحرین کی ایک عدالت کی جانب سے جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنائے جانے کے فیصلے کی مذمت کی گئی ہے- یورپی یونین نے اس بیان میں بحرین کی حکومت کی جانب سے عالمی معاہدوں کا احترام کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ علی سلمان پر شفاف اور منصفانہ طریقےسے مقدمہ چلایا جانا چاہئے- یورپی یونین نے بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سربراہ کے خلاف سنائے جانے والے عدالتی فیصلے کو قومی آشتی کی کوششوں کے منافی قرار دیا ہے- واضح رہے کہ بحرین کی نمائشی عدالت نے منگل کے دن جمعیت وفاق ملی بحرین کے سربراہ شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنائی تھی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲