16 جون 2015 - 07:50
ایٹمی مذاکرات کی مدت میں توسیع کی افواہیں مسترد

روس نے ایک بار پھر ایران کے ایٹمی مذاکرات کی مدت میں توسیع سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معینہ مدت یعنی تیس جون تک ایٹمی سمجھوتے کا حصول ممکن ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایتارتاس کی رپورٹ کےمطابق روس کے نائب وزیر خارجہ اور روس کے سینئر ایٹمی مذاکرات کار سرگئی ریابکوف نے ایران کے ساتھ حتمی سمجھوتے کی مقررہ مدت میں توسیع کے بارے میں کئے گئے دعوے کی تردید کی ہے- سرگئی ریابکوف نے ایران کے ایٹمی مذاکرات کی مدت میں توسیع سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معینہ مدت یعنی تیس جون تک ایٹمی سمجھوتے کا حصول ممکن ہے- واضح رہے کہ جمعے کے روز ایک سفارتی عہدیدار نے روس کی ایتارتاس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات تعطل سے دوچار ہوگئے ہیں اور ممکنہ طور پر معینہ مدت میں ایک بار پھر توسیع کی جا سکتی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲