اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج کے لڑاکا طیاروں نے ایک اور کامیاب آپریشن کیا ہے- اس آپریشن کے دوران شام کی فضائیہ نے حماہ میں دہشت گردوں کے سرغنوں کی ایک خفیہ میٹنگ پر بمباری کی- اس بمباری میں ایک سو سے زیادہ مسلح دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں- ہلاک ہونے والوں میں زیادہ مسلح گروہوں کے غیر ملکی سرغنے تھے- اس بمباری میں دو سو مسلح دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں-
.......
/169