8 جون 2015 - 12:00
عراق: بیجی غیرمسلم دہشتگرد گروہ داعش سے پاک + تصاویر

عراق کے شہروں بیجی اور الانبار میں فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تکفیری دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شمالی تکریت میں واقع بیجی کے مرکز اور دیگر علاقوں میں پیشقدمی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیشقدمی کے دوران سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکاروں نے سولہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے-
عوامی رضاکار فورس نے اتوار کو بیجی شہر کے مرکز سے مکمل طور پر دہشت گردوں کا صفایا کرکے کمشنر ہاؤس پر عراق کا پرچم لہرادیا۔ دوسری جانب عراق کی انسداد دہشت گردی فورس نے بیجی شہر کو آزاد کرانے کی کاروائی کے دوران بیجی آئل ریفائنری کے شمال میں پچیس تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار میں البوشاہین کے نزدیک دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے جنگی طیاروں کے حملوں میں داعش دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

۔۔۔۔۔

/169