اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کمیشن کے اجلاس میں کہا کہ دہشت گردی سے مقابلے کے لئے امریکہ جیسے انسانی حقوق کے دعویدار ملک، جارح ممالک کی حمایت کر رہے ہیں-
انہوں نے کہا کہ تسلط پسند ممالک انسانی حقوق اور ڈیمو کریسی کے نام پر ملکوں پر حملہ کرکے عام شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔علاء الدین بروجردی نے یمن میں سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تسلط پسند ممالک آل سعود اور جارح ملکوں کی حمایت کر رہے ہیں-
علاء الدین بروجردی نے کہا کہ اس کمیشن کے اراکین ایک بار پھر یمن پر سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں اور عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یمن کے بے گناہ اور مظلوم مسلمانوں کی مدد کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169