اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام گندم سبسڈی کے خلاف بھرپور احتجاج، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری کی احتجاج میں شرکت، نون لیگ کیجانب سے گلگت بلتستان کے خلاف ظالمانہ اقدامات کے خلاف عوام ڈٹ جائیں، نون لیگ کے سپورٹرز جان لیں کہ اس جماعت کو گلگت بلتستان کے عوامی حقوق سے کوئی سروکار نہیں، ان کے اعلانات صرف ووٹ کے لئے عوام کو بیووقوف بنانا ہے، الیکشن سے پہلے نون لیگ کے عزائم کا سامنے آنا اللہ کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک عنایت ہے، تاکہ عوام یہ سوچ سکے کہ اُن کے حقوق کے حقیقی ترجمان کون ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر اس ظالمانہ نظام کے خلاف لڑے گی جو عوام اور علاقے کے خلاف ہو، ہم گلگت بلتستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، الیکشن کے بعد گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سمیت ہر قسم کے ظالمانہ نظام کے خلاف عوامی تحریک کا آغاز کریں گے، مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام گمبہ سکردو، گول اور کھرمنگ سمیت دیگر علاقوں میں گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف احتجاج کیا گیا، الیکشن کے بعد مکمل حکمت عملی کے لئے ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل آغا سید علی رضوی نے مختلف اضلاع سے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس سکردو طلب کرلیا ہے۔
.......
/169