4 جون 2015 - 13:16
شامی صدر: ترک حکومت مظلوم شامی عوام کے خلاف دہشت گردوں کا استعمال کر رہی ہے

شام کے صدر نے ارمنی عیسائیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ شام کے عوام اور ارمنی قوم کو مشترکہ خطرات کا سامنا ہے-

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شامی صدر بشار اسد نے آرمینیا کے عوام کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ شام اور آرمینیا کی قوم کو جن خطرات کا سامنا ہے وہ ایک ہی جیسے ہیں- شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ ترک صدر اردوغان اور ان کی حکومت عثمانیوں کی نمائندہ ہے جنہوں نے ایک صدی قبل آرمینیا کے عوام کا قتل عام کیا تھا-
صدر بشار اسد نے کہا کہ اردوغان اور ترک حکومت شام کی قوم کے خلاف دہشت گردی سے کام لے رہی ہے-
شامی صدر نے کہا کہ تمام ملکوں کی منتخب پارلیمانوں کو بھرپور طرح سے عالمی برادری پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ، دہشت گردی اور فکری انحراف کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169