3 جون 2015 - 11:40
ایران اقوام متحدہ کی اجازت سے یمن کی مدد کر رہا ہے

ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ یمن کے عوام کے لئے ایران کی امداد اقوام متحدہ ساتھ ہونے والی ہم آہنگی سے بھیجی جا رہی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہلال احمر سوسائٹی میں امداد و نجات شعبے کے سربراہ ناصر چرخ ساز نے بعض ذرائع ابلاغ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ نے یمن کے بحران زدہ علاقوں کے لئے ہلال احمر کی امدادی کاروائیوں کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ہے- انہوں نے کہا کہ یمن کے مظلوم عوام کے لئے ایران کی امداد یمن کے بحرانی حالات کے بارے میں عالمی سطح پر اطلاع رسانی کے مترادف ہے۔ ناصر چرخ ساز نے کہا کہ ایران کا امدادی جہاز نجات، اس وقت جیبوتی میں لنگرانداز ہے اور اس میں بھیجی گئی امداد بہت جلد ایران کے ہلال احمر کے کارکنوں کی موجودگی میں یمن کے جنگ زدہ عوام کے حوالے کی جائے گی- انہوں نے کہا کہ ایران کے دوسرے امدادی جہاز میں بھی امدادی سامان لادا جا رہا ہے اور اس میں یمنی عوام کے لئے غذائی اشیا بھیجی جا رہی ہیں- ناصر چرخ ساز نے کہا کہ اس جہاز کو بھی ضروری اجازت نامہ حاصل ہونے کے بعد جیبوتی بھیجا جائے گا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲