اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولدالشیخ اپنے دورہ ریاض میں سعودی حکام منجملہ وزیر خارجہ عادل الجبیراور یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی سے ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ولد الشیخ نے اتوار کے روز یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے نمائندوں سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔ انہوں نے اس ملاقات میں کہا تھا کہ بحران یمن کو صرف مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲