1 جون 2015 - 15:38
ایران اور شام کے پارلیمانی وفود کے مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایران اور شام کے پارلیمانی وفود کے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایران اور شام کے پارلیمانی وفود کے مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے- ایران کے پارلیمانی وفد کی قیادت ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی جبکہ شام کے پارلیمانی وفد کی قیادت شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جہاد اللحام کر رہے ہیں- واضح رہے کہ شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جہاد اللحام اتوار اور پیر کی درمیانی رات ایک پارلیمانی وفد کے ساتھ تہران پہنچے تھے- محمد جہاد اللحام اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کے علاوہ ایران کے بعض دوسرے اعلی حکام کے ساتھ بھی مذاکرات کریں گے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲