1 جون 2015 - 10:33
الزلزال نامی میزائل کا عنقریب استعمال ہو سکتا ہے، تحریک انصار اللہ

یمن کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ الزلزال نامی میزائل کا، جو ایک مقامی میزائل ہے، عنقریب استعمال کیا جائے گا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن الیوم نیوز چینل نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میزائلوں میں ہدف کو نشانہ بنانے اور اسے تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت پائی جاتی ہے-

اس سے قبل بھی المسیرہ نیوز چینل نے ایک رپورٹ میں بعض تصاویر شائع کی تھیں اور بتایا تھا کہ یہ، النجم الثاقب میزائل ہیں جنہیں یمنی فوج نے تیار کیا ہے اور یہ میزائل مختلف دوری تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
اس رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں سے جارح آل سعود کی بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے نجران سمیت مختلف سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے-

.......

/169