1 جون 2015 - 07:21
شام؛ صوبہ رقہ میں فضائی بمباری، دسیوں داعشی سرغنے ہلاک

شام کے صوبۂ رقہ میں فضائیہ کی بمباری میں دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں سرغنے ہلاک ہوگئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی فضائیہ نے صوبۂ رقہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر تیس سے زیادہ مرتبہ بمباری کی ۔شام کی فوج نے صوبۂ رقہ کے ضلع طبقہ کے علاقے عائد صغیر کو اپنی شدید ترین بمباری کا نشانہ بنایا- یہ علاقہ شام میں دہشت گرد گروہ داعش کا اصل گڑھ سمجھا جاتا ہے شام کی فوج نے ملک میں بدامنی شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اس قدر وسیع پیمانے پر بمباری کی ہے- اس بمباری میں دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں معروف اور اہم سرغنے ہلاک ہوئے ہیں- شام ٹائمز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے داعش کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے بعد رقہ شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کی صفوں میں داخل ہونے اور اس گروہ کے آپریشنل روم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی- شام کی فوج کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے اس مشن میں عائد صغیر نامی صحت افزا مقام پر دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنوں اور اس تکفیری گروہ کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے ماسٹر مائںڈ کی بہت ہی اہم میٹنگ کی اطلاع حاصل کر لی تھی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲